منگل, دسمبر 31, 2024
اشتہار

کراچی کنگز نے دی پیس کلب کو پی ایس ایل کے لیے آفیشل ڈیزائن پارٹنر مقرر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کنگز نے دی پیس کلب کو پی ایس ایل کے لیے آفیشل ڈیزائن پارٹنر مقرر کردیا ہے۔

پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے دی پیس کلب کے ساتھ آفیشل ڈیزائن پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔

دی پیس کلب، ایک ابھرتا ہوا فیشن برانڈ ہے جو آرٹ کے ذریعے امن اور اصلاحات کے منفرد پیغام کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی بنیاد دو بہترین دوستوں نے رکھی جو دو مختلف قوموں سے تعلق رکھتے ہیں، اور دی پیس کلب کے ڈیزائنز عالمی سطح پر اتحاد، تعاون ، امن اور تبدیلی کے پیغام کے ساتھ جدید فیشن کو یکجا کرتے ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے اس شراکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دی پیس کلب کے ساتھ یہ شراکت کرکٹ سے آگے کی بات ہے، یہ ہماری ٹیم کے اتحاد، جذبہ، اور استقامت جیسے جذبات کا اظہار ہے۔ دی پیس کلب کے ڈیزائنز انہی اقدار کا ایک اظہار ہیں جنہیں ہم میدان اور میدان سے باہر فروغ دینا چاہتے ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہمارے مداحوں اور وسیع تر کرکٹ کمیونٹی کو متاثر کرے گی۔”

دی پیس کلب کے شریک بانی، شایان سلمان نے کہا کہ "کراچی کنگز ان اقدار کی عکاسی کرتی ہے جن کی نمائندگی ہمارا برانڈ کرتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم اپنے اس پیغام کو مزید اجاگر کرنے کی امید رکھتے ہیں کہ امن صرف ایک خیال نہیں بلکہ ایک عمل اور تحریک ہے جس پر ہم سب مل کر کام کر سکتے ہیں۔”

دی پیس کلب کے شریک بانی، ایمان خان نے کہا: "کرکٹ میں لوگوں کو سرحدوں کے پار جوڑنے کی منفرد صلاحیت ہے، بالکل ہمارے ڈیزائنز کی طرح۔ کراچی کنگز کے ساتھ شراکت داری ہمیں اس خطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک پر اپنے امن اور اصلاحات کے وژن کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ اس سفر کا حصہ بننا ہمارے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔”

دی پیس کلب کو سوشل میڈیا پر instagram.com/thepeaceclub_ پر موجود ہے۔
کراچی کنگز اب ایچ بی ایل پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 2025 کے لیے تیار ہو رہے ہیں، جو 11 جنوری کو گوادر کے دلکش شہر میں منعقد ہوگا۔ نئی توانائی کے ساتھ، ٹیم آنے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں