بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

دوسری شادی کا سوچا بھی کیوں؟ بیوی نے شوہر کی گردن پر چھری چلا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دوسری شادی کیلئے اجازت مانگنے پر بیوی نے طیش میں آکر شوہر پر چھری سے حملہ کردیا، ملزمہ نے خود بھی اپنی گردن کاٹ لی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی میں خاتون نے اپنے شوہر کی گردن پر اس لیے چھری پھیر دی کہ وہ دوسری شادی کی اجازت مانگ رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خودکشی کرنے کے لئے اپنا گلا بھی کاٹ لیا، دونوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان اس سے پہلےبھی کئی مرتبہ دوسری شادی کے حوالے سے جھگڑے ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں : دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے

علاوہ ازیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دوسری شادی کے لیے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے۔

ڈاکٹر راغب نے دوسری شادی کے طریقہ کار کے حوالے سے بتایا کہ ایک تصور ہے کہ شادی کے لیے پہلی یا دوسری بیوی سے اجازت ضروری ہے لیکن دوسری شادی کیلئے بیوی کی بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جاسکتی ہے اور شوہر کو یہ ثابت کرنا ہوتا ہے ایسے واقعتاَ دوسری یا تیسری شادی کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں