بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

پاکستان کی ویمن کرکٹر سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی ویمن کرکٹر سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین کی شادی کی تقریب لاہور میں واقع فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پی سی بی عہدیداران نے شرکت کی۔

32 سالہ سدرہ امین کی شادی عادل مسعود نامی شہری سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

سدرہ امین کی شادی کی تقریب میں کرکٹرز سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبیٰ حسن، کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر نے شرکت کی۔

سدرہ امین کو مداحوں کی جانب سے بھی شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں اور ان کی زندگی کی نئی اننگز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

انہوں نے 69 ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 67 اننگز میں 4 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 1753 رنز بنائے ہیں۔

64 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی 60 اننگز میں سدرہ نے 1029 رنز بنائے ہیں جن میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں