بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

کراچی میں کن مقامات پر دھرنے جاری ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے پارا چنار میں ہلاکتوں کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کی کال پر دھرنوں کا سلسلہ آج مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہا، کئی اہم شاہراہوں کی احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر قائد کے جن مقامات پر اس وقت دھرنے جاری ہیں ان میں ایم اےجناح روڈ پر نمائش چورنگی، شارع فیصل پر ناتھا خان پل، ملیر15،گولیمار، پاور ہاؤس چورنگی پراحتجاجی دھرنا جاری ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پرسفاری پارکے قریب، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد فائیواسٹار چورنگی، سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس کے سامنےاحتجاجی دھرنے جاری ہیں۔

 احتجاجی دھرنے

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شارع پاکستان پر انچولی اور گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر نیشنل ہائی وے پر ٹاؤن شپ، اسٹیل ٹاؤن موڑ پربھی احتجاج جاری ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی آمد و رفت کو بحال رکھنے کیلئے متبادل راستے دئیے گئے ہیں اور پولیس اہلکاروں نفری بھی عوام کی رہنمائی کیلیے سڑکوں پرموجود ہے۔

واضح رہے کہ مذہبی سیاسی جماعت مجلس وحدت المسلمین نے پارا چنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔

یہ مظاہرے ایک ایسے واقعے کے بعد شروع ہوئے جب کرم کے باغان کے علاقے میں پارا چنار کی طرف جاتے ہوئے دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں کراچی میں جاری مجلس وحدت مسلمین کے احتجاج کی وجہ سے شہری سڑکوں پر رُل گئے ہیں اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکار ہیں اس سلسلے میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے۔

شہریوں کو صحیح اور متبادل راستہ فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس 1915 ہیلپ لائن کے دفتر میں 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں