بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

نواسے کو اغواء کروانے والی ’ڈرامہ باز نانی‘ پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپنے نواسے کے اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی نانی خود پکڑی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ صدر کے عملے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سبزہ زار کے علاقے سے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے تھانہ سبزہ زار کی پولیس کا کہنا ہے کہ نانی نے گزشتہ روز اپنے نواسے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا، آرگنائزڈ کرائم یونٹ صدر نے سبزہ زار میں چھاپہ مار کر مغوی نوجوان کو بازیاب کرالیا۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے بتایا کہ چھاپے کے وقت مغوی نوجوان کے ساتھ مدعی مقدمہ فردوس بی بی بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی۔

جہاں یہ راز سامنے آیا کہ مغوی کی نانی فردوس بی بی نے نواسے کے اغوا کا ڈرامہ خود ہی رچایا، پولیس کے مطابق نانی اپنے نواسے کے اغوا میں کچھ رشتہ داروں کو پھنسوانا چاہتی تھی۔

Comments

اہم ترین

خواجہ رمضان مجید
خواجہ رمضان مجید
خواجہ رمضان مجید اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ صحافی ہیں

مزید خبریں