ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

نیتن یاہو کے جسم سے سرجری کے ذریعے کون سا حصہ نکالا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی پروسٹیٹ سرجری ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اتوار کو وزیر اعظم کی سرجری ہو رہی ہے، جس میں ان کا پروسٹیٹ نکالا جائے گا۔

بدھ کے روز ھداسا اسپتال میں 75 سالہ نیتن یاہو کا ٹیسٹ ہوا تھا جس میں انھیں پروسٹیٹ بڑھ جانے کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں آج ان کی پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری ہوگی۔

- Advertisement -

تشخیص کے بعد سے نیتن یاہو کا علاج اینٹی بائیوٹک کے ذریعے کیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری بھی ہوئی تھی، جب کہ گزشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے ایک طبی خدشے کے بعد نیتن یاہو کو دل کے لیے پیس میکر لگایا۔

غزہ کا کمال عدوان اسپتال ’اب خالی‘ ہے، ڈبلیو ایچ او کا غمناک بیان

واضح رہے کہ نیتن یاہو کی سرجری کا اعلان شمالی غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے آخری اسپتالوں میں سے ایک، کمال عدوان، پر اسرائیلی چھاپے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں صہیونی فوجیوں نے اسپتال کو نذر آتش کیا اور اسپتال کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔

نیتن یاہو اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم ہیں، آج پراسٹیٹ سرجری کے باوجود کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس، جو عام طور پر اتوار کی شام کو ہوتا ہے، منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں