ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

نشو بیگم نے اپنی سابقہ بہو پر سنگین الزام عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے داماد ریمبو کے بعد اپنی سابقہ بہو پر سنگین الزام عائد کردیا۔

اداکارہ نشو بیگم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی سابقہ بہو سے اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے اپنی سابقہ بہو کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے میں اس کے لیے کھانا بھی خود بناتی تھی اور میں اسے بہت لاڈ کرتی تھی۔

- Advertisement -

نشو بیگم نے بتایا کہ میرے بیٹے اور بہو کی آپس میں بن نہیں سکی اس لیے دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، میری سابقہ بہو نے مجھے اچھائی کا یہ صلہ دیا کہ سارا سونا اور پیسے لے کر بھاگ گئی۔

واضح رہے کہ نشو بیگم ایک تجربہ کار فلم اسٹار اور اداکارہ صاحبہ کی والدہ ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے کافی خبروں میں رہی ہیں کیونکہ صاحبہ کے اپنے والد سے ملنے کے بعد وہ اپنی بیٹی سے دور رہتی ہیں۔

 وہ سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں جبکہ پوڈکاسٹ اور انٹرویوز پر زیادہ نظر آتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں