ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

’بانی پی ٹی آئی جیل سے اعلان کریں کہ اسرائیل کو نہیں مانتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی آج جیل سے اعلان کریں کہ اسرائیل کو نہیں مانتے۔

اتوار کو جناح ایونیو نیو بلیو ایریا میں ہونے والے یکجہتی فلسطین ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ہزاروں میزائل ہیں لیکن ہمارے میزائل پر پابندیاں لگاتے ہیں قوم نےپیٹ کاٹ کر ایٹم بم بنایا ہے ایٹم بم کا تحفظ پاکستان اور پوری امت کا تحفظ ہے یہ کیسی سیاسی جماعتیں ہیں جیل میں ڈالنا اور نکالنا ہو تو امریکا کی طرف دیکھتے ہیں ہمیں لوگوں کو جمہوری آزادی دینا ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکا ایک دہشت گرد ملک ہے امریکا کی غلامی میں ہمیں سرخروہی حاصل نہیں ہو گی امریکا مزاحمت کرنےوالوں کو دہشت گرد کہتا ہے اور جمہوریت بھی اپنی مرضی کی پسند کرتا ہے، اسرائیل حماس سے نہیں لڑ سکتا وہ بچوں کو مار سکتا ہے اسرائیل فلسطین سے باہر نکل کر شام، لبنان اور مدینہ تک کی بات کر رہا ہے قائداعظم نے کہا تھا اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں توفیق دی کہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے غزہ کی سردی اسلام آباد سے زیادہ ہے وہاں 2 ملین لوگ کیمپوں میں زندگی گزار چکے ہیں، اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے اور 46ہزار لوگوں کو شہید کر چکا ہے اس کھلی دہشت گردی کو سپورٹ کرنے والا امریکا ہے اسرائیل کوحاصل دوسری طاقت مسلم ممالک کی بےحسی ہے چند ممالک کو چھوڑ کر کوئی بات بھی نہیں کر رہا، اسرائیل ہمارے مجاہدین کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں