ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بھارتی اداکار کی ہوٹل کے کمرے سے گلی سڑی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ملیالم ٹیلی ویژن سے تعلق رکھنے والے اداکار دلیپ سنکر کی ترواننت پورم کے ایک ہوٹل کے کمرے میں گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلیپ سنکر ایک جاری سیریل کی شوٹنگ کے سلسلے میں شہر ترواننت پورم میں تھے۔ پروڈکشن ٹیم نے بتایا کہ وہ آخری بار دو روز قبل سیٹ پر آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ میں وقفہ تھا اور دلیپ سنکر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، انہیں صحت سے متعلق کچھ مسائل تھے تاہم پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

ہوٹل کے عملے نے دو دنوں سے بند کمرے سے بدبو آنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

دلیپ سنکر مشہور ٹی وی سیریلز امایاریات اور پنچگنی میں اپنے کرداروں کیلیے جانے جاتے تھے۔ انہیں قیام کے دوران ہوٹل کے کمرے سے باہر نہیں دیکھا گیا۔

پولیس حکام اداکار کی موت کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو خودکشی یا قتل کے آثار نہیں ملے۔

دلیپ سنکر کی اچانک موت سے ملیالم انڈسٹری افسردہ ہوگئی جبکہ ان کے مداح بھی غمگین ہیں۔

اداکار آخری بار جاری سیریل پنچگنی میں چندرسینن کے کردار میں دیکھے گئے جبکہ حال ہی میں سیریل امایاریات میں ان کے کردار کی تعریف کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں