ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

جعلی عامل کی مردوں کو بے ہوش کر کے 2 خواتین سے مبینہ عصمت دری

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے شہر حویلی لکھا میں جعلی عامل نے دو خواتین کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس نے بتایا کہ جعلی عامل نے پہلے نشہ آور چیز کھلا کر مردوں کو بے ہوش کیا اور خواتین سے جنسی زیادتی کی، متاثرین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

16 نومبر 2024 کو اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں جعلی عامل نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب متاثرہ بچوں کے حصول کیلیے ملزم کے پاس گئی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: دم کرنے کے بہانے خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکتیں کرنے والا جعلی عامل پکڑا گیا

پولیس نے واقعے کی تصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ گھریلو جھگڑے پر خاتون کے شوہر نے بچے چھین لیے تھے اور وہ اپنے بچوں کو واپس اپنے پاس لانا چاہتی تھی، متاثرہ بچوں کے حصول کیلیے کسی کے کہنے پر جعلی عامل کے پاس گئی تھی۔

جعلی عامل نے مذکورہ خاتون کو 21 روز تک آنے کا کہا تھا۔ خاتون تیسرے روز گئی تو جعلی عامل نے اسے عصمت دری کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کر کے جعلی عامل کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے تھے۔

گاؤں دیہاتوں میں جعلی عاملوں کی جانب سے اس طرح کے جرائم تواتر سے سامنے آتے رہے ہیں جس میں سادہ لوح خواتین کو زیادتی کے قبیح فعل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اکثر شہروں میں بھی جعلی عاملوں کی بھرمار ہے جہاں وہ اپنے پاس آنے والے عوام کی جائز و ناجائز خواہشات کو پورا کرنے کیلیے نہ صرف ان سے پیسے اینٹھتے ہیں بلکہ ان کی عزتیں بھی پامال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں