ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں نیا قانون، ایک لاکھ ریال جرمانہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں رہنے والے باشندے خبردار ہو جائیں کہ اب سڑکوں کو نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ کیا جائے گا۔

عوامی سہولیات کے تحفظ کے قانون کے تحت متعارف کرائے گئے نئے ضوابط کے مطابق ان افراد پر 100,000 ریال کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا جو جان بوجھ کر عوامی سڑکوں یا سیلابی نکاسی کے نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

نئے قانون کے تحت سڑک کو جان بوجھ کر بلاک کرنے یا رکاوٹ ڈالنا بھی قابلِ جرمانہ ہے۔

- Advertisement -

یہ ضوابط جن کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانا ہے خلاف ورزیوں کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

اگر افراد کا کوئی گروپ خلاف ورزی کا ذمہ دار ہے، تو وہ اجتماعی طور پر جرمانہ برداشت کریں گے۔ مزید برآں، خلاف ورزی کرنے والوں کو مرمت کے اخراجات سمیت تمام نقصانات کی تلافی کرنی پڑے گی اور ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں ریاستی محصولات کے قانون کے تحت قانونی ذرائع سے اخراجات کی وصولی ہوگی۔

ضوابط میں غیر منظور شدہ تعمیرات یا سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کو پہنچنے والے نقصان بھی شامل ہیں، جن کی مرمت کے اخراجات کا 10 فیصد تک جرمانہ، SR100,000 تک محدود ہے۔ اگر مناسب اجازت نامہ حاصل کیا گیا تو جرمانہ کم کر کے 5 فیصد کر دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں