ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

بڑے بجٹ کی 5 فلمیں جن کی ریلیز 2025 میں متوقع ہے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: سال 2024 کے اختتام سے قبل اس تحریر میں بڑے بجٹ کی 5 فلموں کی فہرست کا جائزہ لیتے ہیں جن کی ریلیز سال 2025 میں موقع ہے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فہرست میں رنبیر کپور اور سلمان خان جیسے بڑے فلمی ستاروں کی بھی فلمیں شامل ہے جن کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

رامائن

- Advertisement -

اس افسانوی فلم میں رنبیر کپور اور سائی پلاوی جیسے اداکار ’بھگوان رام‘ اور ’سیتا‘ کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی ہدایت کاری نتیش تیواری نے کی ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کا بجٹ 800 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

سکندر

فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کریں گے جبکہ اس میں سلمان خان اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سلمان خان کے علاوہ فلم میں رشمیکا مندانا اور سنیل شیٹی جیسے اداکار بھی شامل ہے۔ سکندر کا بجٹ 400 کروڑ روپے ہے۔

الفا

اس فلم میں عالیہ بھٹ اور شروری واگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری شیو راول نے کی ہے جبکہ بجٹ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ دستیاب نہیں۔

وار 2

یہ اداکار ہریتک روشن کی 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہوگا۔ فلم اسپائی تھرلر ہے جسے آیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

لاہور 1947

اداکار سنی دیول اس فلم کے مرکزی کردار ہیں جو تقسیم ہند کے دوران رونما ہونے والے واقعات کی کہانی پر مبنی ہے۔

پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کے اختتام پر باکس آفس کلیکشن میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ اس سال اسٹوڈیوز کی جانب سے محتاط رویہ اختیار کیا گیا۔

مالیاتی مسائل اور تخلیقی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کچھ بڑے بجٹ کے پروجیکٹس کو روک دیا گیا لیکن فلموں کی اوپر دی گئی فہرست سے ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والا سال بالی وڈ کیلیے بہتر ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں