ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

سیما حیدر اور سچن کے نام سے فراڈ!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان چھوڑ کر اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے پڑوسی ملک بھارت میں داخل ہونے والی سیما حیدر اور ان کے دوسرے شوہر سچن کے نام سے کیا جانے والا کروڑوں روپے کا فراڈ بے نقاب ہوگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر دربھنگہ میں دو بھائیوں کی جانب سے 99.21 کروڑ روپے جی ایس ٹی فراڈ کا کیس سامنے آیا۔ ملزمان کو اروناچل پردیش اور دربھنگہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

فراڈ کیس کی حیران کن بات یہ ہے کہ ملزم وپن جھا اور آشوتوش جھا نے اپنی کمپنی کے ٹریڈ مارک آئی ڈی پر سیما حیدر اور سچن کی تصاویر کا استعمال کیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر اور سچن کے حوالے سے تازہ ترین خبر

ملزمان ’سدھی ونائک ٹریڈ مرچنٹ‘ نامی کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں جو اروناچل پردیش کے رہائشی راہول جین کی ملکیت ہے۔

فراڈ کیس اُس وقت سامنے آیا جب پولیس کو پتا چلا کہ ملزمان نے کمپنی کے مالک سچن جین کے ساتھ ملی بھگت سے جی ایس ٹی ریٹرن جمع کرواتے وقت 99.21 کروڑ روپے کی بڑی رقم کا غبن کیا۔

ملزمان نے اپنی کمپنی کے ٹریڈ مارک پر سیما حیدر اور سچن کی تصاویر کے ساتھ جعلی آئی ڈیز کا استعمال کیا جس سے کمپنی کے کاموں کے بارے میں مزید شک پیدا ہوا۔

اروناچل پردیش پولیس نے دربھنگہ پولیس کی مدد سے بہار کے ریام تھانہ علاقے میں واقع ونسارا گاؤں میں ملزمان کا سراغ لگایا۔ دونوں کو تکنیکی نگرانی میں شامل مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ملزمان کو اروناچل پردیش واپس لے جانے سے پہلے دربھنگہ کی سول عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف بڑی رقم غبن کرنے پر ایف آئی آر درج کی۔ دھوکا دہی میں ملوث دو دیگر افراد ابھی تک فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلیے پولیس سرگرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں