ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

انڈر ورلڈ ’’ڈی کمپنی‘‘کے نام پر بھتہ لینے والا خطرناک ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد : انڈر ورلڈ ’’ڈی کمپنی‘‘کے نام پر ڈاکٹروں سے بھتہ وصول کرنے والا ملزم پکڑا گیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انڈر ورلڈ کے نام پر ڈاکٹروں سے بھتہ لینے والے ملزم کو حیدرآباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت مظفر احمد سندھو کے نام سے ہوئی ہے، جو ادویات کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

- Advertisement -

تحقیقاتی افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم ڈاکٹروں سے متعلق تمام معلومات رکھتا ہے، ملزم نے ڈاکٹروں سے انڈر ورلڈ ’’ڈی کمپنی‘‘کے نام پر دھمکیاں دے کر رقوم وصول کیں۔

ملزم مظفر احمد سندھو اپنے ساتھ کام کرنے والی ایک لڑکی کے موبائل فون سے دھمکیاں دیتا تھا، معروف ڈاکٹروں کی جانب سے ملزم کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

ملزم کے خلاف تھانہ قاسم آباد، تھانہ کینٹ اور تھانہ ہٹڑی میں مقدمات درج کیے گئے جن میں بھتہ طلب کرنے اور جان سے مانے کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں دکانداروں سے بھتہ لینے والے بین الاقوامی گروہ کا کارندہ گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں سے بھتہ وصول کرنے والے بین الاقوامی گروہ کا اہم کارندہ گرفتار کیا تھا، ملزم ملائیشیاء میں مقیم بھتہ گینگ کی خاتون لیڈر کے لیے کام کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دکانداروں کو ملائیشیا کے نمبر سے بھتے کے لیے واٹس ایپ پیغامات آتے تھے، جس کے بعد مختلف تھانوں میں درخواستیں اور مقدمات درج کیے گئے تھے، بعد ازاں پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فراز نامی ملزم کو گرفتار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں