پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کپتان نے چوتھے ٹیسٹ میں نئی مثال قائم کی انھوں نے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر بھی اعتراض جڑتے ہوئے ڈی آر ایس مانگ لیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملیبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے دن دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، پیٹ کمنز تھرڈ امپائر کے فیصلے سے ناخوش اور غیرمطمئن نظر آئے اور انھوں نے اس فیصلے کو ریورس کرنے کے لیے ڈی آر ایس کا اشارہ کردیا۔

پہلی اننگز کے 119 ویں اوور میں بھارت کی طرف سے محمد سراج بیٹنگ کررہے تھے، اس دوران انھوں نے آف سائیڈ پر جاتی ایک بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

- Advertisement -

بال سیدھی سلپ میں اسٹیون اسمتھ کے ہاتھ میں گئی، اس دوران امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا بلکہ اسے تھرڈ امپائر کی طرف فیصلے کےلیے بھیجا۔

تھرڈ امپائر نے محمد سراج کو ناٹ آؤٹ قرار دیا، اس فیصلے ر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ناخوش نظر آئے اور امپائر سے ڈی آر ایس لینے کے لیے اصرار کرتے نظر آئے، تاہم امپائر نے انھیں سمجھایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے آخر روز آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 333 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اگر کمنز اننگز ڈیکلیئر کرتے ہیں تو بھی بھارت کو میچ جیتنے کے لیے یہ اتنا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں