ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

ملازمت تلاش کرنے کے 6 رہنما اصول

اشتہار

حیرت انگیز

ملازمت کی تلاش میں سرگرداں افراد اپنے اہل خانہ کی کفالت اور بہتر مستقبل کیلئے فکرمند ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ وہ اپنی خواہش کے مطابق ملازمت کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟۔

اچھی ملازمت کے متلاشی افراد کئی اداروں میں کوشش کے باوجود اپنی ضرورت یا خواہش کے مطابق نوکری حاصل نہیں کرپاتے اور آخر کار مایوس ہوجاتے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ وہ ان بنیادی باتوں پر عمل کریں جس کے بعد انہیں اپنے مقصد میں کامیابی مل سکتی ہے۔

زیرنظر مضمون میں ان اقدامات سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں، جن کی مدد سے آپ کو ملازمت تلاش کرنے میں آسانی ہوگی۔

- Advertisement -

اس حوالے سے الرجل میگزین میں ایک معلوماتی رپورٹ شائع کی گئی ہے جن میں ان اقدامات کو نہایت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

نوکری تلاش کرنے کے جدید ذرائع اور طریقے

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوکری ڈھونڈنے کیلیے محض روایتی طریقے ہی کارآمد نہیں بلکہ اس کیلیے انٹرنیٹ کا استعمال بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس کیلیے ضروری ہے کہ امیدوار کو اس کے لیے کچھ اقدامات کرنا ہوں گے جیسے مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹس پر جا کر مطلوبہ ملازمتوں کے مواقع ڈھونڈنا اور آن لائن اپلائی کرنا۔

ایسے افراد جو ملازمت کی تلاش میں ہیں وہ سب سے پہلے اپنا سی وی اپ ڈیٹ کریں اور لنکڈاِن پر اکاؤنٹ بنائیں اور سی وی کو اپ ڈیٹ کریں۔

اینڈ رائیڈ موبائیل صارفین کے لئے گوگل پلے اسٹور پر کئی ایسی موبائیل ایپس موجود ہیں جو کئی معنوں میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

ٹولز کا استعمال

اس کے علاوہ نوکری حاصل کرنے کیلئے کچھ اچھے اور کارآمد ٹولز بھی ہیں جیسے کہ ملازمت سے متعلق مخصوص الفاظ کا استعمال کرنا کیونکہ انٹرنیٹ پر سرچنگ کرتے ہوئے درست اور مطلوبہ الفاظ استعمال کریں گے تواس کا نتیجہ بھی مثبت آئے گا۔

دوسری بات یہ کہ اگر کسی ادارے میں آپ کو مسترد یا ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے تو بالکل مایوس نہ ہوں بلکہ اپنی تلاش جاری رکھیں کیوں کہ یہ بات بھی ملازمت کی تلاش کے عمل کا حصہ ہے جس کا سامنا بہت سے لوگ کرتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں آپ کو اس بات پر نظر رکھنے ضرورت ہے کہ آپ نے کہاں کیا غلطیاں کی ہیں اور ان کو کیسے درست کیا جاسکتا ہے تاکہ اگلی مرتبہ ان غلطیوں کو نہ دہرایا جاسکے۔

سی وی کی تیاری

اپنی سی وی تیار کرتے ہوئے اس بات کو بھی ذہن نشین رکھیں کہ ہر ملازمت کے لیے الگ سے سی وی بنانی چاہیے، اور سی وی میں اس بات کا خیال رکھیں کہ جس کمپنی یا ادارے میں آپ درخواست دے رہے ہیں کیا وہ عہدہ آپ کے تجربے کے عین مطابق ہے؟

ملازمت کے اشتہارات کو غور سے پڑھیں اور سمجھیں اسی طرح ملازمت کی ضروریات کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہے۔

درخواست دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیں

اپنی سی وی جمع کرانے سے پہلے غور کریں کہ اس میں کوئی اسپیلنگ کی غلطی نہ ہو کیونکہ کوئی بھی ادارہ اس بات پر بھی آپ کو مسترد کرسکتا ہے، سادہ سی غلطیوں کو بھی قطعاً نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ سی وی میں اسپیلنگ یا گرامر کی غلطیوں سے اچھا تاثر نہیں جاتا۔

جاب انٹرویو دینے کیلئے خود کو تیار کریں

ادارے کی جانب سے انٹرویو کیلئے مدعو کیے جانے کے بعد اس کی تمام تر معلومات حاصل کریں اور دوران انٹرویو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ ان معلومات کو کس طرح سے استعمال کرتے ہیں تاکہ انٹرویو لینے والا آپ کے جوابات سے مطمئن ہو، یاد رکھیں مبالغہ آرائی سے کام لینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

پیشہ ورانہ تعلقات بنائیں

کسی بھی ملازمت کے حصول کیلئے پیشہ ورانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، اس طریقہ کار عمل کرنے سے ملازمت تلاش کرنے کے عمل میں بہتری آتی ہے، اس کیلئے ضروری ہے کہ مختلف پروگراموں میں شرکت کریں، اپنے اخلاق اور پرکشش انداز گفتگو سے دوسروں کو اپنا گرویدہ بنائیں تاکہ آپ کا حلقہ احباب وسیع ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں