ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

جارجیا : امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے، انہوں نے 100برس کی عمر پائی، ان کا تعلق ڈیمو کریٹک پارٹی سے تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر کے اہل خانہ کا ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا انتقال گھر میں ہوا۔

اہل خانہ کے بیان کے مطابق جمی کارٹر اتوار کے روز اپنے گھر، پلینز جارجیا میں انتقال کرگئے۔ جمی کارٹر امریکا کے39ویں صدر منتخب ہوئے تھےجو1977سے1981تک امریکا کے صدر رہے۔ ۔

- Advertisement -

جارجیا کے مونگ پھلی کے کاشتکار جمی کارٹر گزشتہ طویل عرصے سے علیل تھے، جمی کارٹر کو امن کیلئے کوششوں پر نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا جمی کارٹر کو خراج عقیدت

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی موت پر کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر اصول، ایمان، اور عاجزی کا پیکر تھے۔

ایک بیان میں جوبائیڈن نے انہیں اپنا قریبی دوست قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ واشنگٹن ڈی سی میں جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کی جائیں گی۔

 

جمی کارٹر کی زندگی پر ایک نظر

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر پلینز میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنا بچپن جارجیا کے شہر آرچری میں گزارا اور پھر 1946 میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔

اس کے بعد جمی کارٹر امریکی بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور وہاں ایک آبدوز میں کام کیا۔ بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے باقاعدہ سیاست میں حصہ لیا۔

جمی کارٹر نے ریاست جارجیا کی قانون ساز اسمبلی کی نشست جیتی اور اس کے بعد 1971 میں ریاست جارجیا کے گورنر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔

بعد ازاں دسمبر 1974 میں انہوں نے اگلے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور 1976میں یہ انتخاب جیت بھی لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں