ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

نریندر مودی بھی محمد رفیع کی آواز کے گُن گانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے راج کپور، محمد رفیع، تپن سنہا اور اکینینی ناگیشور راؤ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات نے ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر شناخت دلائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق من کی بات پروگرام کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سال 2024 میں ہم فلم انڈسٹری کی کئی عظیم شخصیات کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان شخصیات نے ہندوستانی سنیما کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ راج کپور جی نے فلموں کے ذریعے ہندوستان کی سافٹ پاور کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا۔ رفیع صاحب کی آواز میں وہ جادو تھا جس نے ہر دل کو چھو لیا۔ ان کی آواز حیرت انگیز تھی۔

- Advertisement -

اُنہوں نے کہا کہ عقیدت مندانہ گانے ہوں یا رومانوی گیت، یا درد بھرے گانے ہوں، انھوں نے اپنی آواز سے ہر طرح جذبات کو زندہ کیا۔

بھارتی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے ان کی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آج بھی نوجوان نسل اسی جوش و خروش سے ان کے گانے سنتی ہے،یہ لازوال فن کی پہچان ہے۔

واضح رہے کہ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع گائیکی کا ایسا ہنرلے کر پیدا ہوئے تھے، جو قدرت کسی کسی کو عطا کرتی ہے، سروں کے شہنشاہ محمد رفیع 24 دسمبر1924 کو امرتسر کے گاؤں کوٹلہ سلطان سنگھ میں پیدا ہوئے، انہوں نے لاہور ریڈیو سے پنجابی نغموں سے اپنے سفر کی ابتداء کی، موسیقی کا شوق انہیں ممبئی لے آیا اور پھر فلم انمول گھڑی کے گانے سے کیرئیر کا اغاز کیا۔

انہوں نے گیتوں کے علاوہ غزل، قوالی اوربھجن گا کربھی لوگوں کومحظوظ کیا، ان کو کلاسیکی، شوخ اور چنچل ہر طرح کے گیت گانے میں مہارت تھی، محمد رفیع نے چالیس ہزار سے زائد گانے گائے۔

محمد رفیع نے ہندی فلموں کے 4516، نان ہندی 112 اور 328 پرائیویٹ گانے ریکارڈ کرائے، ان کے مشہور گانوں میں چودھویں کا چاند ہو، یہ دنیا یہ محفل میرے کام کی نہیں، میرے محبوب تجھے، کیا ہوا تیرا وعدہ، بہارو پھول برساو?، کھلونا جان کرتم تو، میں نے پوچھا چاند سے، یہ دل تم بن لگتا نہیں، آج پرانی راہوں سے، لکھے جوخط، احسان تیرا ہوگا،یہ ریشمی زلفیں اوردل جو نہ کہہ سکا کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

دلوں پر راج کرنے والے رفیع نے نہ صرف اردو اور ہندی بلکہ میراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری اور تامل کے علاوہ کئی زبانوں میں بھی ہزاروں گیت گائے۔

محمد رفیع نے اپنے کیرئیر میں بطور پلے بیک سنگر متعد ایوارڈز حاصل کیے، جن میں نیشنل فلم ایوارڈ، 6 بارفلم فیئرایوارڈ اور حکومت انڈیا کا سرکاری اعزاز پدم شری شامل ہیں جو انہیں 1967ء میں دیا گیا جبکہ ان کے انتقال کے 20 برس بعد 2000ء میں انہیں بہترین سنگرآف میلینیم کا اعزاز سے نوازا گیا۔

امیتابھ بچن نے محمد رفیع کو جہاز رکوا اتروایا دیا تھا، مگر کیوں؟

محمدرفیع 31جولائی 1980ء کوجہان فانی سے کوچ کرگئے، ان کی گائیکی آج بھی برصغیر میں مقبول ہے، آج انہیں ہم سے بچھڑے ہوئے کئی سال ہوگئے مگر وہ اپنی آواز کے ذریعے آج بھی اپنے لاکھوں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں