اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سابق کرکٹر ارشد پرویز چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر ارشد پرویز فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر کے خاندان اور دوستوں نے سابق کرکٹر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے 1978ء میں انگلینڈ کے خلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 14 ہزار 986 رنز بنا رکھے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر بھی لاہور کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر طویل عرصے سے بیمار اور ایک ہفتے سے شدید علالت کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

نذیر جونیئر مرحوم نے پاکستان کیلیے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ ٹیسٹ ڈیبیو کی پہلی اننگ میں 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے تھے۔ نذیر جونیئر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد امپائرنگ کے شعبہ کو اپنایا اور 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کی۔

نذیر جونیئر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اس کے بعد سے وہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے نارمل زندگی گزارنے سے قاصر تھے۔

مرحوم کے بیٹے نعمان نذیر نے گزشتہ دنوں اپنے والد کے علاج کے لیے حکومت پاکستان اور پی سی بی سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

جنوبی افریقہ سے پہلا ٹیسٹ کیوں ہار گئے؟ شان مسعود نے بتادیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور حکومتی حکام نے نذیر جونیئر کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں