اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

جیسوال آؤٹ تھے یا ناٹ آؤٹ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھارتی اوپنر جیسوال کا کیچ متنازع ہوگیا جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

بھارتی اوپنر جیسوال کا کیچ آؤٹ درست فیصلہ تھا یا نہیں، آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا لیکن تھرڈ امپائر بنگلادیش کے شرف الدولہ نے گیند کا رخ بدل جانے پر اسے آؤٹ قرار دے دیا۔

بھارتی روہت شرما کا کہنا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے جیسوال نے گیند ٹچ کی تھی۔

- Advertisement -

سابق امپائر سائمن ٹافل نے کہا کہ گیند کا رخ بدلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ گیند بلے سے یا گلوز سے لگی تھی۔

سابق بھارتی کپتان اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ ’آپٹیکل الیوژن‘ سے زیادہ کچھ نہیں تھا میچ کے آخری 4 منٹ میں جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے امپائر اور میچ ریفری کے درمیان بحث ہونی چاہیے، انہوں نے ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی سوال اٹھایا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کیچ پر بحث شروع کردی گئی ہے کئی صارفین اسے آؤٹ قرار دے رہے ہیں تو کئی تھرڈ امپائر کے فیصلے کو غلط کہہ رہے ہیں۔

میلبرن میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو  184 رنز سے شکست دے دی۔

340 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز 155 رن بناکر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم نے 369 رنز اسکور کیے تھے۔ دوسری اننگز میں کینگروز 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور بھارت کو جیت کے لیے 340 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں