اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سال نو کے موقع پر ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ کراچی کے شہریوں کیلئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ڈیفنس کے رہائشی افراد اور دیگر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سال نو پر اقدامات کے حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر شہری بڑی تعداد میں کلفٹن، باغ ابن قاسم اور سی ویو کا رخ کریں گے، ڈیفنس کے رہائشی متبادل راستوں سے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ڈیفنس کے رہائشی اپنے پاس اصل شناختی کارڈ رکھیں جسے دکھا کرآگے جانے کی اجازت ہوگی، کورنگی سے خیابان اتحاد سی ویو کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

- Advertisement -

کورنگی روڈ، گزری برج، سعودیہ سگنل، خیابان شمشیر سے سی ویو روڈ جاسکیں گے، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال سے ڈیفنس آنے والے تین تلوار خیابان شمشیر سے سی ویوجاسکیں گے۔

ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی سے ڈیفنس آنے والے شارع فیصل، تین تلوار اور خیابان شمشیر سے سی ویو جاسکیں گے، سی ویو سے واپس جانے والے حضرات کلاک ٹاور سے خیابان اتحاد روڈ اور اختر کالونی سے واپس جاسکیں گے۔

شہری دودریا سے گلف کلب کا راستہ اختیار کرکے واپس اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے، ماڑی پور روڈ سے جناح برج مائی کولاچی کی جانب ہیوی ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ شہری جناح برج سے حب ریور روڈ یا شارع پاکستان سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے، ہیوی ٹریفک کو شام 7 بجے سے ٹریفک نارمل ہونے تک شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں