اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

بیٹے نے 18 سال بعد والدہ کی دوسری شادی کروادی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نوجوان نے 18 سال تک تنہا زندگی گزارنے والی والدہ کی دوسری شادی کروادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی لڑکے عبدالاحد نے 18 سال بعد والدہ کی دوسری شادی کروادی جس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

عبدالاحد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے وہئے لکھا کہ ’کس طرح اس نے اپنی ماں کی شادی کروائی اور اصرار کیا کہ وہ زندگی میں خود کو دوسرا موقع لازمی دیں۔

- Advertisement -

نوجوان نے نکاح کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ 18 سال میں، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ کس طرح اپنی والدہ کو اپنی حیثیت کے مطابق بہترین زندگی فراہم کروں کیونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے وقف کردی۔‘

عبدالاحد نے پوسٹ میں لکھا کہ ’والدہ بھی اپنی پرسکون زندگی گزارنے کی حقدار ہیں، اسی لیے میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا، میں نے والدہ کے اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں راضی کیا کہ زندگی میں دوسرا موقع ضرور لیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا جو میں نے کیا لیکن میری زندگی میں والدہ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے۔‘

نوجوان ک یجانب سے والدہ کی دوسری شادی کروانے کی کہانی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین ان کی والدہ کو دعائیں دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں