اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ٹریوس ہیڈ نے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ بھارتی تلملا اٹھے مگر…

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی بیٹر رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے انگلی سے ایسا اشارہ کیا کہ بھارتی تلملا اٹھے، مگر اب اسکی وضاحت سامنے آگئی ہے۔

میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اور اختتامی اننگز میں بھارتی ٹیم کافی مشکلات کا شکار تھی، ایسے میں جلد تین وکٹیں گرنے کے بعد کریز پر یشسوی جیسوال اور رشبھ پنت جمے ہوئے اور آسٹریلین بولرز ان کی پارٹنرشپ سے کافی پریشان لگ رہے تھے۔

تاہم رشبھ پنت اس قدر محتاط بیٹنگ کررہے تھے کہ انھوں نے 104 بالز پر صرف 30 رنز بنائے تھے، تاہم پارٹ ٹائم بولر ٹریوس ہیڈ کی ایک بال پر اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

- Advertisement -

ٹریوس ہیڈ نے اس وکٹ کا جشن نہایت انوکھے انداز میں منایا، انھوں نے اپنے الٹے ہاتھ کی انگلیوں کو دائرے کی شکل دی اور پھر اس میں اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی ڈبو دی۔

پہلے لوگوں نے اس اشارے کو غلط معنوں میں لیا تاہم یہ کسی خاص مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کیا جانے والا اشارہ تھا کیوں کہ وہ ٹریوس اپنے کپتان کی حکمت عملی کے تحت یشسوی اور اور پنت کی پارنٹر شپ توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔

کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی ہے، انھوں نے بتایا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں