اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

اداکارہ رحما زمان رشتہ ازدواج میں منسلک

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ رحما زمان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اداکارہ رحما زمان اور شیراز کے نکاح کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔

نکاح کے موقع پر رحما نے سلور رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر نے اس موقع پر کریم کلر کی شیروانی کا انتخاب کیا۔

- Advertisement -

رحما زمان نے بھی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’الحمدللہ نکاح کا دن۔‘

اداکارہ کو ساتھی فنکاروں کی جانب سے شادی کی مبارکباد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

اداکارہ نے چند دن قبل اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی تھی جس میں دکھائی دینے والی انگلیوں میں موجود واحد انگوٹھی توجہ کا مرکز بنی تھی، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’اسے پسند آیا، تو اس نے اس میں انگوٹھی پہنا دی، سب سے آسان ’ہاں‘ جو میں نے کہی۔ الحمد للّٰہ‘۔

واضح رہے کہ رحما زمان نے آخری بار ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ شمشاد، حماد شعیب، جنید نیازی ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں جبکہ ایڈیسن ادریس مسیح نے اس کی کہانی لکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں