اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں شدید سردی کی لہر، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں میں رات گئے کم سے کم درجہ حرارت جناح ٹرمینل پر 9.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے گلستان جوہر پر 12، شارع فیصل پر 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بن قاسم میں 11، ماڑی پور میں 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزدن بھر کراچی کا درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی اگر بات کی جائے تو شہر کا فضائی معیار مضر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے بالائی علاقے آج بھی یخ بستہ ہواؤں اور شدید سردی کی لیپٹ میں رہیں گے، اسکردو میں پارہ منفی دس ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

آج چترال،دیر، سوات، کشمیر، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

سال نو کے موقع پر ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ کراچی کے شہریوں کیلئے اہم خبر

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے وسطی اور میدانی علاقوں میں صبح دھند چھائی رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں