اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

امریکی سی آئی اے کا ’’مریخ‘‘ پر خفیہ منصوبہ؟ جان کر حیران رہ جائیں

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا ابھی مریخ پر زندگی کی کھوج میں مصروف ہیں لیکن سی آئی اے اس سیارے پر خفیہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے دستاویزات میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریخ پر 40 برس قبل ہی زندگی کی دریافت ہو چکی ہے۔

اس سے متعلق 22 مئی 1984 مارس ایکپلوریشن نامی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی آئی اے نے کس طرح ایسٹرل پروجیکشن (مابعد الطبعیاتی وجود) کو استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کو 10 لاکھ قبل مسیح کے دور میں مریخ پر بھیجا۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ایسٹرل پروجیکشن کے مطابق انسان کی روح آسٹرل پلین کے ذریعے سفر کر سکتی ہیں۔

- Advertisement -

یہ تحقیق 1977 میں بنائے گئے امریکی فوج کے ایک خفیہ یونٹ پروجیکٹ اسٹار گیٹ کا حصہ تھی جس کا مقصد انوملس فینومنا (آسمان، سمندر یا خلاء میں پیش آنے والے پُراسرار واقعات جس میں حدِ نگاہ سے آگے دیکھنا، ٹیلی پیتھی اور سائیکو کینیسِس یعنی ذہنی طاقت سے چیزوں کو حرکت دینا شامل ہے) کا مطالعہ کرنا تھا۔

یہ خفیہ پروجیکٹ میری لینڈ میں انجام دیا گیا اور اس میں ان مردوں اور عورتوں کا انتخاب کیا گیا جن کا دعویٰ تھا کہ ان کے پاس ماورائے حواس خصوصیات موجود ہیں۔

اس تجربے کے دوران جو معلومات ہوئی ہیں اس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاں اہرام نما شے کا ترچھا منظر اور واشگٹن کی یادگار کے ساتھ بڑی سڑک جیسی سڑک دیکھی گئی۔ جب کہ اس کے بعد بڑی آبادی کا منظر نامہ ظاہر ہوا جو رہنے کے لیے نئی جگہ ڈھونڈ رہے تھے۔

واضح رہے کہ پروجیکٹ اسٹار گیٹ سویت یونین کے خلاف امریکی حکومت کا ایک نیا ہتھیار تھا جس کا مقصد ایسے جاسوس تیار کرنا تھا جو اپنے دشمنوں کے دماغ پڑھ سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں