پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی سے قبل نوجوان کھلاڑیوں نے سلیکشن درست ثابت کردی- آڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سال 2024 میں پاکستانی ٹیم کوئی بڑا ایونٹ تو نہیں جیت سکی لیکن چیئرمین پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کی تبدیلی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے سود مند ثابت ہوئی۔

بابر اعظم کو مسلسل ناکامیوں کے بعد کپتانی سے ہٹایا گیا اور قیادت کا تاج محمد رضوان کے سر پر سجا، رضوان نے پاکستان کو لگاتار تین ون ڈے سیریز جتوائیں، پاکستان نے آسٹریلیا، زمبابوے کو شکست دی اور جنوبی افریقا کو پہلی بار وائٹ واش کیا۔

- Advertisement -

نوجوان کھلاڑیوں صائم ایوب، ابرار احمد، عرفان خان، کامران غلام، سفیان مقیم کو موقع ملا تو انہوں نے اپنی سلیکشن درست ثابت کردی۔

صائم ایوب کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے تنقید برداشت کرنا پڑی یہ تک کہا گیا کہ انہیں بہت مواقع مل گئے اب ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے لیکن صائم نے میدان میں پرفارم کرکے سب کو غلط ثابت کردیا۔

صائم ایوب نے 7 ٹیسٹ، 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور 27 ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی، انہوں نے 26 کی اوسط سے 364 رنز بنائے ہیں لیکن 9 ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے تین سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 515 رنز بنارکھے ہیں اور ان کی ایوریج 64.27 ہے۔

اسی طرح 27 ٹی 20 انٹرنیشنل کی 25 اننگز میں 137.95 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ انہوں نے 498 رنز بنائے ہیں۔

نوجوان اوپنر نے آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقا میں شاندار سنچریاں اسکور کرکے خود پر میچ ونر کا ٹیگ لگوایا۔

آئندہ سال چیمپئز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کھیلی جانے والی اور اس سے قبل ڈومیسٹک سے نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت فائدہ مند ثابت ہوگی اور امید ہے گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی میں اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں