اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

طالبان سیٹلمنٹ قمر جاوید باجوہ کی اسٹریٹجی تھی، وکیل بانی پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا ہے کہ طالبان سیٹلمنٹ پر قمر جاوید باجوہ نے اسٹریٹجی دی تھی، بانی پی ٹی آئی نے کہا آئی ایس پی آر کا مؤقف درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی نے کہا ہے آئی ایس پی آر کا مؤقف درست نہیں طالبان سیٹلمنٹ باجوہ کی حکمت عملی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، اسپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں۔

- Advertisement -

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، بانی نے مذاکرات میں 9 مئی، 26 نومبر واقعے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ دہرایا۔

انھوں نے کہا کہ ملٹری عدالتوں سے سزائیں متنازع ہیں، انصاف نظر نہیں آتا، ہم مذاکرات میں رعایت نہیں انصاف مانگتے ہیں، حکومت کی سنجیدگی دیکھنے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔

پاراچنار معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے فوری مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دیں، ہم 2 تاریخ کو مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم 26ویں ترمیم کی واپسی، مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے پیچھے ہٹے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں