اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کنگ مرچکا ہے! آسٹریلوی کرکٹر کا تبصرہ، ساتھ ہی نئے کنگ کا نام بھی بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی کرکٹر نے کنگ کے مرنے کی نشاندہی کردی، انھوں نے اپنے سخت تبصرے میں کوہلی سے متعلق کہا کہ ’کنگ مرچکا ہے‘!

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا سیریز کا چوتھا ٹیسٹ گو کہ ختم ہوچکا ہے مگر اس کے حوالے سے تنازع اور خبریں اب تک موجود ہیں، آسٹریلیا کے سابق کرکٹر سائمن کیٹچ نے جلتی پر تیل ڈالتے ہوئے ویرات کوہلی کو مردہ کنگ کہہ دیا ہے۔

چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جب ویرات کوہلی صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو کمنٹیٹر سائمن کیٹچ نے برملا تبصرہ کیا کہ ’کنگ اس ڈیڈ‘، کیوں کہ کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کے لیے میچ بچانے کی جو امید تھی وہ بھی ختم ہوگئی۔

- Advertisement -

’بس اب زور نہیں لگ رہا‘ بمراہ نے اوور کروانے سے انکار کردیا

انھوں نے مزید کہا کہ کنگ کے قدم بھاری ہوچکے ہیں، اب بمراہ کنگ ہیں انھوں نے یہ چادر اوڑھ لی ہے، کوہلی کافی رنجیدہ لگ رہے ہیں، اس طرح آؤٹ ہونا ان کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

سائمن کیٹچ کا مزید کہنا تھا کہ وہ امیدوں پر پورا نہیں اتر پائے اس صورتحال میں آسٹریلیا کافی خوش ہوگا جو اس ٹیسٹ میچ میں چل رہی ہے۔

بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اپنے قدم بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی طرف بڑھادیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں