اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

’میں اس وقت بہت مجبور ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی گزشتہ قسط نے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔

ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ میں حنا طارق (سجل)، رابعہ کلثوم (رمشا)، عمر شہزاد (سالار)، بابر علی (تیمور پاشا)، ارجمند رحیم (ارجمند)، سلمیٰ حسن، سید محمد احمد، زینب رضا ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سبین جنید نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

بھرم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سوتیلی بہن، بڑی بہن کا حق مارتی ہے اور اس کی تذلیل بھی کرتی ہے، تیمور پاشا اس بات سے لاعلم ہیں کہ رمشا ان کی بیٹی نہیں بلکہ سجل ان کی اور مہرو کی بیٹی ہے لیکن اس بات کا سجل کو بھی علم نہیں کیونکہ دادا جی (سید محمد احمد) کے انتقال کے ساتھ یہ راز بھی دفن ہوگیا۔

سجل اور تیمور پاشا کو سچائی کا علم اسی وقت ہوسکتا ہے جب دادا جی کی ڈائری سجل کے ہاتھ لگ جائے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ سجل والدہ سے ڈائری کا پوچھتی ہیں تو وہ انہیں تھپڑ مار دیتی ہیں اور غصے میں ان کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے جس کے سبب ان کی طبیعت بگڑ جاتی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا جاتا ہے۔

سجل کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ والدہ کے علاج کے لیے پیسے جمع کرواسکیں تو وہ دادا کی جانب سے دیا گیا قیمتی لاکٹ گروی رکھوا دیتی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ سے سجل کہتی ہیں کہ ’میں اس وقت مجبور ہوں، اس لاکٹ کو آپ کے پاس ضمانت رکھوا رہی ہیں پیسے ملتے ہی یہ واپس لے لوں گی، اس کی قیمت اسپتال کی ادائیگی سے زیادہ ہوگی۔‘

کیا سجل کو اپنے والد کی سچائی کا علم ہوسکے گا، تیمور پاشا راز کھلنے کے بعد رمشا کے ساتھ کیا سلوک کریں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’بھرم‘ کی اگلی قسط ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں