منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’روہت شرما نے ٹیم کا اعتماد توڑ دیا، وقت آگیا وہ کپتانی چھوڑ دیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ روہت شرما نے ٹیم کا اعتماد توڑ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ کپتانی چھور دیں۔

بھارت کو روہت شرما کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش ہوا، آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی میں ان کی قیادت میں بھارت کو دو ٹیسٹ میچز سے شکست ہوئی۔

روہت شرما بیٹنگ میں بھی ناکام ثابت ہوئے، انہوں نے آخری 11 اننگز میں صرف 122 رنز بنائے ہیں۔

- Advertisement -

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جسپریت بمراہ نے قیادت میں بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتا اور روہت شرما نے شکست کے بعد ٹیم کا اعتماد توڑا ہے۔

روہت کی غیر موجودگی میں اوپننگ جوڑی یشسوی جیسوال اور کے ایل راہول نے پرتھ میں 201 رنز کی میچ وننگ پارٹںر شپ قائم کی، دوسرے ٹیسٹ میں روہت کی واپسی کے بعد اس نے کامیاب اوپننگ جوڑی توڑی اور خود بھی ناکام ثابت ہوئے۔

شبھمن گل کو بھی پلیئنگ الیون سے باہر کیا گیا کیونکہ دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

باسط علی کا کہنا ہے کہ روہت کا اوپننگ کرنے کا اقدام اور اوپننگ جوڑی میں خلل ڈالنا بھارت کی شکست کی بنیادی وجہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ روہت فارم میں نہیں اور کے ایل راہول جو رنز کررہے تھے ان پر بھی دباؤ بڑھا، آپ کی ٹیم کا اعتماد بالکل ڈاؤن کردیا، اب وقت آگیا ہے کہ روہت کپتانی سے دستبردار ہوجائیں اور بمراہ کو قیادت سنبھالنے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں