اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

سال 2024 میں کونسی میمز وائرل ہوئیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دلچسپ میمز لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیتی ہیں۔

سال 2024 میں بھی ایسی میمز وائرل ہوئیں جنہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی، انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار ہوتی ہے جس نے رواں سال بھی غلبہ حاصل کیا اور لوگ اسے دیکھ کر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

2024 کو الوداع کہنے سے قبل آئیے ان میمز پر نظر ڈالتے ہیں۔ وائرل میمز کو دیکھنے کے لیے نیچے اسکرول کریں۔

- Advertisement -

جیان ہیں آپ

ایک کلپ بھارتی شہری محمد عادل خان کی ویڈیو وائرل ہوئی، جو کہتے ہیں کہ میرے حساب سے صرف ایک شخص اچھا ہے اور وہ ہے راہول گاندھی، خاتون کہتی ہیں انہوں نے یہ ’پپو‘ کہہ رہے ہیں جس پر محمد عادل کہتے ہیں کہ  شکل دیکھی ہے کبھی تنے، جیان، جیان، جیان ہیں آپ۔

او بھائی

محمد ہوبلوس کے ایک گھنٹہ طویل لیکچر سے جو 2019 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اس سے چند سیکنڈ کے کلپ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی جو 2024 کے سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میمز میں سے ایک بن گیا۔

بدوبدی

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار چاہت فتح علی خان کا ملکہ ترنم نور جہاں کا مقبول گانا ’بدو بدی‘ گایا جو سوشل میڈیا پر وائرل میمز بن گیا اور اس سے متعلق کئی دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

یوٹیوب پر ’بدوبدی‘ کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوئے لیکن بعد میں اس گانے کو کاپی رائٹ کی وجہ سے ہٹا دیا گیا۔

آہا ٹماٹر بڑے مزے دار

ایک اینیمیٹڈ بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ ’آہا ٹماٹر بڑے مزے دار‘۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی میمز بنائیں۔

ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے بھی اس میمز پر جھومتے دکھائی دیے۔

چن تپاک دم دم

بچوں کے پسندیدہ کارٹوں ’چھوٹا بھیم‘ کے ولن ٹاکیہ کا یہ کلپ سب سے زیادہ وائرل ہونے والی میمز میں سے ایک ہے، جسے لوگ اپنے اپنے انداز میں بنا کر وائرل کررہے ہیں۔

ایک مچھلی پانی میں گئی چھپاک

یہ وائرل سوشل میڈیا گیم جو سب سے پہلے فلم ’مان تومر‘ میں متعارف کروایا گیا جلد ہی سوشل میڈیا کا پسندیدہ مواد بن گیا، اس میں جملے کو استعمال کیا گیا ’ایک مچھلی پانی میں گئی، چھپاک۔‘

لوگ اس پر چیلنج گیم کھیلتے ہیں جس میں سب ساتھ کہتے ہیں کہ ایک مچھلی پانی میں گئی چھپاک اور جو غلط کرتا ہے وہ گیم ہار جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں