اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

دعاگو ہوں 2025 قوم کیلیے خوش قسمتی اور خوشیوں کا سال ہو، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعطم شہباز شریف نے نئے سال کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیا جس میں انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں 2025 قوم کیلیے خوش قسمتی اور خوشیوں کا سال ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، دعا ہے 2025 کا سورج ملک کیلیے ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر طلوع ہو، ماضی کی غلطیاں سدھار کر نئی شروعات اور نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں، معاشی، سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر مثبت پیشرفت ہو۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2024 پاکستان کیلیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا معاشی اشاریے بہتر ہوئے، 2024 میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا، دوست اور برادر ممالک سے اربوں کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوئے، 2024 کے دوران معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کا آغاز ہوا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی پلان اڑان پاکستان کا اجرا کر دیا ہے، اڑان پاکستان معیشت کو نئی جہت دینے اور پائیدار ترقی کیلیے میری حکومت کا عزم ہے، معیشت کو خود انحصاری کی پٹڑی پر ڈال چکے ہیں، آج کے دن ہم ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2024 فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے حوالے سے بدترین سال رہا، اسرائیلی افواج نے ظلم کی وہ داستانیں رقم کیں جن کی مثال نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائی اور بہنیں بھارتی قابض افواج کی بربریت کا شکار رہے، امید ہے 2025 میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر آزادی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2024 میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، دہشتگردی کے خلاف جوانوں نے قربانیاں دیں قوم تاحیات یاد رکھے گی، قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں