اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

ویڈیو: فاسٹ بولر نے ایک گیند پر 15 رنز دے دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائیگرز کے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر اوشانے ٹھامس نے ایک گیند پر 15 رنز دے دیے۔

بی پی ایل 2024-25 میں کھلنا ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے، ولیم بوسیستو نے 50 گیندوں پر 75 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں کنگز کی اننگز کے دوران ٹھامس نے ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا۔

- Advertisement -

تھامس نے نے اننگز کا پہلا اوور کروایا اور پہلی گیند فلر لینتھ کی اور فیلڈنگ نے سرکل کے اندر شاندار کیچ تھام لیا لیکن امپائر کی جانب سے اسے نوبال قرار دیا گیا اور بیٹر کو نئی زندگی کے ساتھ فری ہٹ بھی مل گئی۔

فری ہٹ بیٹر نے ڈاٹ کی، لیکن دوسری گیند پر چھکا لگا اور وہ بھی نوبال قرار پائی جس نے نعیم اسلام کو ایک اور فری ہٹ کا موقع دیا، جس کے بعد تھامس نے دو لگاتار وائیڈ بال کردیں۔

اگلی نوبال پر بیٹر سے چوکا لگایا، جب تیسری گیند کروائی گئی تو بورڈ پر پہلے ہی 15 رنز بن چکے تھے۔

تھامس نے کا اوور کچھ اس طرح تھا نوبال، 0، نوبال، وائیڈ، وائیڈ، نوبال چوکا۔ اس کے بعد انہوں نے لائن و لینتھ پر بولنگ کی۔

کھلنا کے کپتان مہدی حسن مراز نے ایک اوور میں چار نوبال کے بعد تھامس کو دوسرا اوور نہیں دیا اور کھلنا ٹائیگر نے میچ 37 رنز سے جیت لیا، اور کنگز کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں