منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا، دلفریب مناظر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی/ اسلام آباد : پاکستان میں سال 2025 کا پہلا سورج طلوع ہوگیا جس نے طلوع ہوتے ہی لوگوں کے دلوں میں خوشحالی اور امن و امان کی امیدوں کی کرنیں بکھیر دیں۔

2024اپنے ساتھ تلخ و شیریں یادیں لیے رخصت ہوا اور نئے سال 2025کا آغاز ہوگیا، سال نو کا پہلا سورج اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ نئی امیدیں، نئی امنگیں لے کر طلوع ہوچکا ہے۔

new sun

- Advertisement -

نئے سال کا نیا سورج روشن مستقبل کی دلیل بن گیا، آج ہر پاکستانی دعا گو ہے کہ آنے والا سال 2025امن، استحکام اور خوشحالی لائے۔

اسلام آباد اور ملک کے مختلف شہروں میں سال نو کا پہلاسورج طلوع ہونے کے مناظر نے اے آر وائی نیوز کی اسکرین پر اپنے جلوے بکھیر دیئے۔

ملک بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کے سورج کا کافی دیر انتظار کیا اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کیلیے دعائیں کیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سال ان کے وہ تمام خواب پورے ہوں گے جو گزشتہ سال ادھورے رہ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں