منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بھارتی اسٹارز کوہلی، روہت گمبھیر کی کوچنگ میں کیسا محسوس کرتے ہیں؟ اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے اسٹار کرکٹرز جیسے کوہلی، روہت، بمراہ، پنت ہیڈ کوچ گمبھیر کی کوچنگ میں کیسا محسوس کرتے ہیں، اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں چوتھے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے اسٹار کرکٹرز گوتم گمبھیر کی کوچنگ میں خود کو ’غیرمحفوظ‘ تصور کرتے ہیں، بھارتی ٹیم میں جو بڑے اسٹار کرکٹرز موجود ہیں ان میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی رشبھ پنت اور جسپریت بمراہ سمیت چند اور کرکٹرز کا نام آتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال جولائی میں گوتم کے کوچ بننے کے بعد سے کچھ پلیئرز کو اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے اور انھیں ٹیم سے باہر ہونے کا خدشہ لگا رہتا ہے۔

- Advertisement -

مستقبل کے حوالے سے وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کے اہم پلیئرز میں مایوسی پائی جاتی ہے جبکہ وہ ٹیم میں اپنے کردار کے حوالے سے بھی غیریقینی کا شکار ہیں۔

بی سی سی آئی کے آفیشل بھارتی میـڈیا میں کہہ چکے ہیں کہ آسٹریلیا میں ایک ٹیسٹ میچ باقی ہے اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی ہونا ہے، اگر ٹیم کی پرفارمنس بہتر نہیں ہوتی تو پھر گوتم گھمبیر کی جگہ بھی محفوظ نہیں رہے گی۔

بی سی سی آئی کے حکام نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ گوتم گمبھیر کوچنگ کے لیے پہلی چوائس نہیں تھے بلکہ ان کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ وی وی ایس لکشمن کوچنگ کے لیے پہلا انتخاب تھے۔

خیال رہے کہ آئی پی ایل میں کوچنگ کی کارکردگی پر بھارتی نیشنل ٹیم کے کوچ بننے والی گوتم گمبھیر کی کوچنگ اس وقت سخت تنقید کی زد میں ہے، گمبھبیر کی موجودگی میں بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کھلاڑیوں کے لیے کچھ خاص آرامدہ نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں