منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کیلئے معافی کا اعلان، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کے اعلان پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 19 لوگوں کیلئےمعافی کا اعلان بڑی پیشرفت نہیں ہے، بنیادی طور پر 67 لوگ تھے ، 19 کو معافی ملی جبکہ 48 نے اپیلیں فائل کی ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے حق میں نہیں ، کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طے کرچکی ہے۔

- Advertisement -

حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہم آج حکومت کے ساتھ مذاکرات میں مطالبات پیش کریں گے، سب جماعتیں مل کر عوام اور ملک کے وسیع مفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کیلئےمذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں : سانحہ 9 مئی 2023 کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

یاد رہے پاک فوج کے کورٹس آف اپیل نے سانحہ نو مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا 9 مئی کے مجموعی طورپر67 مجرموں نےرحم کی پٹیشنز دائر کیں، اڑتالیس پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے کورٹس آف اپیل میں نظرثانی کیلئےارسال کیا گیا تاہم انیس مجرموں کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا، مجرموں کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں