منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

بھارت، آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ سے قبل ہی سنسنی پھیل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا آخری اور اہم ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہو رہا ہے لیکن آغاز سے قبل ہی سنسنی پھیل چکی ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر، گواسکر ٹرافی کا آخری ٹیسٹ کل سے سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔ سیریز میں میزبان کینگروز کو دو ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے اور گزشتہ میلبرن ٹیسٹ میں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میں جانے کا راستہ بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔

سیریز کے ساتھ بھارتی کپتان روہت شرما کی خراب بیٹنگ پرفارمنس نے بھی ٹیم کے لیے دہری مشکلات پیدا کر دی ہیں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل یہ سنسنی پھیل گئی ہے کہ روہت شرما سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں۔

- Advertisement -

حالیہ تین ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنانے والے روہت شرما کے کیریئر سے متعلق ہر کوئی جانے کو بے قرار ہے تاہم جب گزشتہ روز بھارتی کوچ گوتم گمبھیر سے روہت شرما کے سڈنی ٹیسٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے سوال کا کوئی واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ یہاں خود موجود ہے، یہ کافی ہے، حتمی الیون کا فیصلہ وکٹ دیکھنے کے بعد کریں گے۔

برسبین ٹیسٹ سے پہلے بھی روہت کی جگہ شبھمن گل نے پریس کانفرنس کی تھی۔ اس بار بھی وہ ٹریننگ کے لیے موجود ضرور تھے لیکن نیوز کانفرنس کے لیے نہیں آئے۔
گوتم گمبھیر کے پراسرار رویے، گول مول جواب، ڈریسنگ روم میں نام لیے بغیر اہم کھلاڑیوں کی سرزنش کے بعد سڈنی ٹیسٹ میں روہت شرما کی شمولیت پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کو آئندہ برس ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کھیلنے کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے سڈنی ٹیسٹ جیتنا لازمی ہے۔ ہار یا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے پر بھارت کو فائنل سے باہر ہونا یقینی ہے تاہم جیت کے باوجود اس کو آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔

جنوبی افریقہ پہلے ہی پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

تنقید پر روہت شرما خاموش مگر ان کی اہلیہ میدان میں، گواسکر پر جوابی حملہ

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں