منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

گھر میں چڑیل تھی، چھت پر گانا گاتی تھیں، میرب علی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے گھر میں کوئی چڑیل تھی جو چھت پر گانا گاتی تھی۔

معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

میرب علی نے کہا کہ میں گھر کی چھوٹی ہوں لیکن فیصلے کرنے میں بڑی ہوں، اللہ کا شکر ہے زندگی میں کوئی بری چیز نہیں ہوئی کہ میں ٹوٹ گئی ہوں، اللہ تعالیٰ نے مضبوط رکھا، ایک وقت تھا چیزیں بدل رہی تھیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا اس موقع پر اللہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور میں فیملی کو لیڈ کرنے پر بہت خوش ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ حادثاتی طور پر شوبز میں آگئی، مجھے 15 سے 16 سال کی عمر میں اسکول میں کچھ کھانے کی وجہ سے ٹائیفائیڈ ہوا، ڈاکٹر کے پاس گئی جن کا نام عائشہ تھا انہوں نے کہا کہ سجاد علی کی میوزک ویڈیوز ہورہی ہیں تم خوبصورت ہو وہاں چلی جاؤ میں نے ان سے کہا دیکھتے ہیں اور ٹال دیا۔

اداکارہ کے مطابق ڈاکٹر عائشہ نے والدہ کو کال کردی کہ اس سے کہیں کہ اپنی ویڈیوز سجاد علی کو بھیجیں، میں نے یہ سوچ کر بھیج دی کہ انہوں نے دیکھنا تو ہے نہیں لیکن آڈیشن کے لیے کال آگئی اور میوزک ویڈیو میں آگئی۔

میرب علی کے مطابق اس کے بعد شوق ہوگیا اور ماڈلنگ کی پھر ڈراموں میں اداکاری بھی کرنے لگی۔

میزبان نے پوچھا کہ آپ کو جنات کا سامنا کرنا پڑا تھا، میرب نے بتایا کہ آوازیں آتی تھیں کہ گھر میں کوئی دوڑ رہا ہے، فرنیچر کھینچ رہا ہے لیکن اس وقت آس پاس کوئی رہتا ہی نہیں تھا، ایسی چیزیں ہوتی تھیں کہ کوئی عورت اوپر گانا بھی گاتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ کوئی میری بات پر یقین نہیں کرتا تھا تو میں نے وہ آْوازیں ریکارڈ کرلیں جو میرے فون میں اب بھی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں