منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال کا پہلا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیا سال شروع ہوتے ہی ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا گیا ، کچھ نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے اطہر کے سینے پر گولی ماری۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت اطہر کے نام سے ہوئی، طہر نامی شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا،۔

- Advertisement -

ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نےمزاحمت کی ، واقعےکےوقت جاں بحق شخص کےہمراہ اسکابھائی بھی موجودتھا۔

واقعے کی جگہ سےایک پستول ملاہے تاہم مزیدتفتیش جاری ہے اور لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقتول کے ماموں شوکت نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اطہر بھینس کالونی میں باڑے میں کام کرتا اور ایک سال پہلےشادی ہوئی تھی۔

ماموں کا کہنا تھا کہ اطہر ایک ہفتےقبل سکھر سےکراچی آیا تھا، بھتیجا نجم اور بھانجا دونوں موٹرسائیکل پر روٹی لینے نکلے تھے، ڈاکوؤں نےنجم اور اطہرکو روکنے کا اشارہ کیا اور دونوں سےکچھ نہ ملنے پرڈاکوؤں نے اطہرکے سینے پرگولی ماری اور فرار ہوگئے۔

دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے ناظم آباد 3 نمبر کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی کی شناخت55سالہ امین کے نام سے ہوئی تاہم اسے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں