منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ٹرین کی پٹری پر پب جی کھیلنے والے 3 نوجوان جان سے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست بہار میں پٹنہ کے مغربی چمپارن ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، ٹرین کی پٹری پر پب جی کھیلنے والے 3 نوجوان ٹرین کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تین نوجوان فرقان عالم، سمیر عالم، اور حبیب اللہ انصاری جو نارکٹیہ گنج-مظفر پور ریلوے ٹریک پر بیٹھ کر پب جی گیم کھیلنے میں مصروف تھے، جنہیں ٹرین نے روند ڈالا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں نے حادثے کے وقت کانوں میں ایئر فونز لگائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ٹرین کے قریب آنے کا احساس نہیں ہوا۔

- Advertisement -

لواحقین پر بچوں کے مرنے کی خبر بجلی بن کر گری، جبکہ واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

اس سے قبل امریکی کی ریاست نیویارک میں انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا تھا، ملزم نے سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو جلا کر مار ڈالا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین سفر کے دوران سو رہی تھی۔

ٹرین میں موجود ایک شخص نے سوئی ہوئی خاتون کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، آگ نے خاتون کو پوری طرح سے لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی۔

سارا شریف کے قاتل باپ پر جیل میں قیدیوں کا حملہ، حالت تشویشناک

نیویارک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ حملے کا سبب جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں