منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

چین میں نئے وائرس کی انٹری، اسپتال مریضوں سے بھر گئے، متعدد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک اور وائرس نے اپنا قہر ڈھا دیا، جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسپتالوں کا رخ کرلیا ہے، 170 سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس وائرس کا نام ہیومن میٹاپنیو وائرس (HMPV) جو لوگوں کو متاثر کررہا ہے، اس سے متاثر ہونے والوں کو نزلہ اور کورونا جیسی علامات کی شکایات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

- Advertisement -

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی میں نزلے جیسی علامات عام ہیں اور یہ کورونا جیسی علامات بھی پیدا کر سکتا ہے۔

چائنا میں صحت سے متعلق حکام کے مطابق وائرس کے پھیلنے کے ساتھ ہی صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسپتالوں میں وائرس سے متاثرہ افراد کی بھیڑ ہے، انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ انفلوئنزا، ایچ ایم پی وی، نمونیا اور کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ چائنا نے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے تاہم اس کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

سرد موسم میں نزلہ زکام کھانسی سے نمٹنا بہت آسان، لیکن کیسے؟

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بننے والے کورونا وائرس نے چین سے شروع ہوکر دنیا بھر لاکھوں افراد کو متاثر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں