بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں، مذاکرات مثبت نتیجے پر جانا چاہیے ورنہ یہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے یہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے تحریک انصاف کو نہیں، مثبت نتیجے پر جانا چاہیے ورنہ یہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ حکومت کا وقت پورا ہوگایا نہیں ،پہلے مذاکرات ہونے دیں، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندروانی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے اب جمہوریت کے دعویدار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارا کوئی مطالبہ ناجائزنہیں ،سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، ہم کہہ رہے ہیں 9مئی،26 نومبر کیلئےجوڈیشل کمیشن بنا دیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ضمانت تو قتل کے مجرم کو بھی مل جاتی ہے ، ڈیڑھ سال سے ہم جیل میں ہیں نہ ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا، قانون کے دائرے میں رہ کرسیاسی بے گناہ لوگوں کو رعایت ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں