منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

گرمیوں میں لوڈشیڈنگ سے کیسے ریلیف مل سکتا ہے؟ وزیر توانائی نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر توانائی اویس لغاری نے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ سے ریلیف کے لئے طریقہ بتاتے ہوئے کہا گرمی میں لوڈشیڈنگ میں کمی چاہتے ہیں تو بلڈنگ قوانین پر عمل کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023 پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈز 2023 کے نفاذ پر مراسلےلکھے ہیں ، وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر و دیگر کو مراسلات لکھے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام وزرائے اعلیٰ سے قوانین کے فوری نفاذ کی اپیل کی ہے ،صوبائی حکومتیں تمام مقامی اداروں کو قوانین کا پابند بنائے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب 29 ہزار میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے اور چند گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے مہنگے پلانٹس چلانا پڑتے ہیں۔

وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بلڈنگ قوانین پر عمل سے توانائی کی بچت اور پیک ڈیمانڈ کی مینجمنٹ بہتر ہوسکے گی ، صوبائی حکومتوں سے اس معاملے میں تعاون اور توانائی بچت کو یقینی بنانے کی درخواست ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں