منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

خواجہ معین الدین چشتیؒ کا عرس، مودی کی جانب سے چادر کا نذرانہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ایک چادر درگاہ اجمیر شریف کے لیے روانہ کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو کی جانب سے اس بات کی اطلاع سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی گئی۔

پارلیمانی امور کے وزیر اور اقلیتی امور کا کہنا تھا کہ ”وزیراعظم نریندر مودی نے خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر اجمیر شریف درگاہ پر اپنی طرف سے پیش کی جانے والی چادر روانہ کی ہے۔ یہ اقدام بھارت کی روحانی وراثت اور ہم آہنگی کے پیغام کے تئیں ان کے گہرے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔“

- Advertisement -

بھارتی وزیر اعظم کا پوسٹ کو ری پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر سب کوخوشیاں اور امن حاصل ہو۔

واضح رہے کہ خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کا ہر سال اجمیر شریف میں عقیدت و احترام کے ساتھ اہتمام کیا جاتا ہے، آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے بھارتی وزیر اعظم کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

سید نصیر الدین چشتی کا کہنا تھا کہ یہ ایک قدیم روایت ہے۔ 1947 میں ملک کی آزادی کے بعد سے ہر وزیر اعظم نے اس عرس کے موقع پر چادر پیش کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔

اجمیر شریف درگاہ پر دعویٰ، اسدالدین اویسی نے مودی حکومت سے کیا کہا ؟

سید نصیر الدین چشتی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے پچھلے 10 سالوں میں اس روایت کو نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ پورے عقیدت اور احترام کے ساتھ نبھایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں