منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

’’بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کیوں؟‘‘، چھوٹی بیٹی نے ماں کو قتل کر ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بڑی بہن سے ماں کا زیادہ پیار چھوٹی کو برداشت نہ ہوا اور طیش میں آ کر اس نے اپنی ہی والدہ کو بے دردی سے قتل کر ڈالا۔

حسد زندگی میں زہر بھر دیتا ہے اور بعض اوقات تو یہ انسانی رشتوں کی پامالی کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ ایسے ہی ایک افسوسناک واقعہ میں چھوٹی بیٹی کو اپنی ماں کو صرف اس بات پر بے دردی سے قتل کر کے اپنی جنت اجاڑ ڈالی کہ اس کی والدہ بڑی بہن سے زیادہ پیار کرتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دلخراش واقعہ ممبئی کے علاقے قریشی نگر میں پیش آیا جہاں 62 سالہ صابرہ بانو اپنی چھوٹی بیٹی سے ملنے اس کے گھر گئیں تو ناہنجار بیٹی نے ماں کا استقبال کرنے کے بجائے چھرا گھونپ کر ماں کو قتل کر دیا۔

- Advertisement -

ملزمہ جس کی شناخت 41 سالہ ریشماں مظفر قاضی کے نام سے ہوئی نے بعد ازاں خود ہی تھانہ چونا بھٹی پہنچ کر گرفتاری پیش کر دی اور ماں کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا۔

پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا جہاں صابرہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس نے تصدیق کے بعد ریشماں کو تحویل میں لے اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صابرہ بانو اپنے بیٹے اصغر شیخ کے ہمراہ ممبرا کے علاقے میں رہتی تھیں اور جمعرات کے روز اپنی بیٹی سے ملنے قریشی نگر گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ حسد بنا ہے، کیونکہ ملزمہ ریشماں کا خیال تھا کہ اس کی والدہ بڑی بیٹی سے زیادہ پیار کرتی ہیں اور اس معاملے پر ان دونوں کے درمیان دیرینہ ناراضگی بھی چل رہی تھی۔ جس دن والدہ ملاقات کے لیے آئیں تو ماں بیٹی میں اسی معاملے پر تکرار ہوئی اور اس کے بعد بیٹی نے ماں کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔

پولیس نے ملزمہ ریشماں کی ذہنی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے خاندان کے افراد اور پڑوسیوں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں