منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

مقبول اداکار جو ماضی میں فیملی کے 12 افراد کیساتھ 1 پلیٹ کھچڑی پر گزارا کرتا تھا

اشتہار

حیرت انگیز

کامیاب فلموں میں مختصر مگر قابلِ ذکر کردار کی بدولت شہرت حاصل کرنے والے نامور اداکار کی دکھ بھری کہانی جسے پڑھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ کوئی اس طرح کی غربت میں بھی زندہ کیسے بچ سکتا ہے۔

یہاں بات ہو رہی ہے بالی وڈ کے نامور اداکار روی کشن کی جو حال ہی میں فلمساز کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ اور نیٹ فلکس سیریز ’معاملہ لیگل ہے‘ میں نظر آئے۔

روی کشن کے مطابق وہ انتہائی غربت میں پلے بڑھے، ایک مٹی کی جھونپڑی میں رہتے تھے اور فیملی کے 12 افراد کے ساتھ پانی والی کھچڑی کی ایک پلیٹ پر گزارا کرتے تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’میں زندہ نہیں رہنا چاہتی‘ معروف بھارتی اداکارہ معذور ہوگئیں

حالیہ انٹرویو میں روی کشن نے گروی کھیت کے ساتھ زندگی گزارنے، ممبئی منتقل ہونے پر وڈا پاو اور چائے پر زندہ رہنے اور 15 سال تک فلموں میں تنخواہ کے بغیر کام کرنے کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میں مٹی سے بنی جھونپڑی میں رہتا تھا، میں نے حد سے زیادہ غربت دیکھی ہے، غربت کی وہ قسم بھی دیکھ لی جہاں ایک کھچڑی کی پلیٹ کو 12 لوگ مل کر کھاتے تھے اور کم پڑنے پر اس میں پانی شامل کیا جاتا تھا۔

وہ کہتے ہیں کہ مجھے انتہائی ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے، لوگ ایک دو بار ذلیل ہوتے ہیں مگت میں ہزار بار یہ سب سہہ چکا ہوں۔

مشکلات کے باوجود وہ ثابت قدم رہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ عزم اور محنت رکاوٹوں اور منفی تاثرات پر قابو پانے میں مدد کر سکتی ہے۔

انہوں نے انوراگ کشیپ کی مشہور فلم ’گینگس آف واسی پور‘ میں ایک کردار سے محروم ہونے کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں اس لیے کاسٹ نہیں کیا گیا کیونکہ کسی نے ان کے بارے میں بات چیت فلمساز تک پہنچائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں