منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

روس کا بھاری جانی و مالی نقصان، یوکرین کے 1 فیصد حصے پر قبضہ کر سکا

اشتہار

حیرت انگیز

روس جنگ میں اب تک یوکرین کی 1 فیصد سے بھی کم اراضی پر قبضہ کر سکا ہے۔ روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک کے کچھ حصوں پرقبضہ کیا۔

یوکرینی کمانڈ انچیف نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی تقریباً 36 ڈویژنز کا خاتمہ کر چکے ہیں۔ روس کی فوج کو سب سے زیادہ نقصان نومبر اور دسمبر میں ہوا جس کے دوران نومبر میں 45 ہزار 720 اور دسمبر میں 48 ہزار 670 روسی فوجی مارے گئے۔

یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 1700 روسی فوجی مارے گئے جب کہ یوکرینی فوج نے گزشتہ سال 3ہزار 689 روسی ٹینکوں کو تباہ کیا۔ روس کی ہزاروں بکتر بندگاڑیاں اور 13ہزار سے زائد توپ خانے تباہ کر چکے۔ یوکرینی بحریہ کا کہنا ہے کہ روس کے اب تک 5 بحری جہاز اور 458 چھوٹے جہاز تباہ کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

وزارت دفاع کے مطابق روس نے فوجیوں کی کمی پوری کرنے کیلئے شمالی کوریا کے فوجیوں کا استعمال کیا اور صرف کرسک میں ہلاک شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے۔

گزشتہ سال 11 ہزار 200 روسی ڈرون مار گرائے جبکہ 7 ہزار 800 تباہی کا باعث بنے۔ گزشتہ سال صرف کیف کو 200 فضائی حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کیف اور اطراف پر 200 سے زائد کروز میزائل اور 46 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں