منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

سچی محبت کرنے والا شخص ملا تو کیریئر قربان کر سکتی ہوں، یشما گل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ یشما گل نے خیال رکھنے والا شوہر ملنے پر کیریئر قربان کرنے کا اشارہ دے دیا۔

یشما گل نے اداکارہ دنانیر مبین کے ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو کے دوران اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: یشما گل بیڈمنٹن میں بھی ماہر نکلیں

- Advertisement -

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جو بھی رشتے آتے ہیں وہ اداکاری چھوڑنے کی شرط رکھتے ہیں، اداکاری نے مجھے پہچان دی ہے اور یہ ایک جذبہ بھی ہے جس کی وجہ سے میرے لیے انڈسٹری چھوڑنا ایک مشکل فیصلہ ہوگا۔

دنانیر مبین نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ محبت کیلیے اداکاری چھوڑنے پر غور کریں گی تو یشما گل نے جواب دیا کہ اگر کوئی شخص مجھ سے سچی محبت کرتا ہے اور اپنے تمام وعدے پورے کرتا ہے تو میں اپنے کیریئر کو قربان کر سکتی ہوں۔

نومبر 2024 میں یشما گل نے ایک ٹی وی شو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اچھے رشتے کی تلاش کیلیے میرج بیورو سے رابطہ کیا تھا اور ان سے 8 لاکھ فیس طلب کی گئی تھی۔

اس سے قبل اداکارہ نے شریک حیات میں موجود خصوصیات کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

شو میں میزبان نے جب ان سے پوچھا تھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا تھا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔

اس کی وجہ بتاتے ہوئے یشما گل کا کہنا تھا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں