منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

’انٹرنیٹ سست کر کے 5 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ماہر معاشی امور شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ’اڑان پاکستان‘ میں ہدف ہے آئی ٹی شعبے میں 5 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کرنی ہے لیکن انٹرنیٹ کی رفتار سست کر کے یہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز رانا نے کہا کہ اڑان پاکستان پروجیکٹ کو شروع کیا گیا لیکن اہداف سے مقصد پتا چل جاتا ہے، 38 ارب روپے سے فائر وال لگا کر انٹرنیٹ کی رفتار کم کی گئی، جو 2 لاکھ سالانہ آئی ٹی ایکسپرٹ اور گریجویٹ تیار کرنے ہیں اس کا کیا کریں گے؟

ماہر معاشی امور نے کہا کہ کہا گیا موسمیاتی تبدیلی کا سامنا کرنے کیلیے سستی توانائی کی طرف جائیں گے، 300 ملین ڈالر کا فلوٹنگ سولر پروجیکٹ تھا جس کو شیلف کر دیا گیا، ہماری سنجیدگی دیکھ لیں کوپ 29 میں پاکستان سیشن ہوا بھی تھا؟

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ جس تیز رفتاری سے اڑان پاکستان پروجیکٹ لانچ کیا گیا اس کے پیچھے سیاست ہے، 60 ارب ڈالر ایکسپورٹ کی بات پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں کرتی رہی، سرمایہ کاروں کو کتنی سہولت دی جاتی ہے تو وہ بھی سب کے سامنے ہے، بجلی کی جو قیمت وصول کی جاتی ہے اس سے فائدہ نہیں نقصان ہی ہوگا۔

ماہر معاشی امور فرحان بخاری

پروگرام میں ماہر معاشی امور فرحان بخاری نے اظہارِ خیال کیا کہ 60 ارب ڈالر ایکسپورٹ تک پہنچنے کیلیے ماضی میں بھی باتیں ہوتی رہیں، مجموعی صورتحال کا اڑان پاکستان پروگرام سے دور تک تعلق نہیں، گروتھ ریٹ 6 فیصد رکھی گئی جبکہ اس وقت 3 فیصد بھی نہیں ہے۔

فرحان بخاری نے کہا کہ اڑان پاکستان میں جو باتیں کی گئی ہیں وہ مکمل ہوتی ہوئی نظر نہیں آ رہی، زراعت کے شعبے میں گزشتہ ایک سال میں پالیسی کی وجہ سے نقصان ہوا، گزشتہ سیزن میں کسانوں سے گندم نہیں لی گئی، دیکھتے ہیں کسان کس حد تک گندم اگاتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی حالات، حقائق اور اڑان پاکستان پروجیکٹ میں بڑا فرق ہے، اشرافیہ پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے کیا صرف پنشن والے لوگ ہی نظر آئے، اڑان پاکستان میں اعلانات اچھے ہیں لیکن کیا ہر اعلان کو پورا کیا جا سکے گا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں